|
کھڈیاں،پانی جگہ جگہ بدبودار جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا،ہل علاقہ کے شدید احتجاج کے باوجود بلدیہ کاعملہ کوئی با ت سننے کوتیار نہیں |
|
|
|
پیر, 26 جولائی 2010 16:53 |
|
کھڈیاں خاص(خصوصی نمائندہ)کھڈیاں شکیل ٹاون اور گردونواح میں جگہ جگہ بدبودار جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا،ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بارش کاپانی نہ نکل سکا،اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے باوجود بلدیہ کاعملہ کوئی با ت سننے کوتیار نہیں تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے علاقہ شکیل ٹاون میںخراب گٹر اور ناقص صفائی کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہوچکاہے جواب جوہڑکی شکل اختیار کرگیاہے جہاں پرکافی تعداد میں مچھرپیدا ہوچکے ہیں اتنا عرصہ کھڑا رہنے سے پانی سے بدبوآرہی جس سے وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے بلدیہ کوبار بار اطلاع کی لیکن بلدیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کسی کی کوئی بات سننے کوتیار نہیںبلدیہ کا عملہ دفتر میں صرف اپنی سرگوشیوں میں مصروف رہتاہے اہل علاقہ کے یونین آف جرنلسٹ کھڈیاں پریس سیکرٹری عبدالواحدندیم، ملک ظہیربابرایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ،چوہدری مدثرطور،سلیم رضاودیگر نے اعلیٰ حکام سے بلدیہ کی غفلت پرنوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ |