بینر
بینر

سب ایڈیٹر کے قلم سے

بینر
بینر

آن لائن

ہمارے ہاں 1 مہمان آن لائن ہیں
بینر
محنت کش خون پسینے کی کمائی سے محروم پولیس ایک ماہ بعد بھی چوروں کوگرفتار نہ کرسکی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 26 جولائی 2010 17:08
 ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس محنت کش کو زندگی بھر کی کمائی سے محروم کرنے والے پیشہ ورچوروں کو گرفتار نہ کر سکی۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے رہائشی محمد اسلم جو لاہور میں پلے داری کا کام کرتا ہے ایک ماہ قبل گھر کا سارا سامان چوری کر لیا گیا۔جس پر اس کی زوجہ پروین اختر نے تھانہ سٹی میں ملزمان مراد حسین،شہباز اور دو نامعلوم افراد کے خلاف نامزد مقدمہ نمبر206درج کرایا۔جس پر پولیس نے شہباز کو گرفتار کر لیا۔جس نے واردات کے اعتراف کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے نام بھی پولیس کر بتلا دئے۔لیکن خدا ترس پولیس اہلکاروں نے اکلوتے ملزم کو بغیر برآمدگی مال کرائے جیل بھیج دیا اور دوسرے نامزد ملزمان کو گرفتار بھی نہ کیا۔محنت کش پروین اختر نے بتایا کہ دوسرے ملزمان بے خوف دندناتے پھر رہے ہیں اور مجھے مقدمہ واپس لینے کے لئے دھمکاتے ہیں۔مدعیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیا جائے اور اس کی زندگی بھر کی کمائی لوٹا ہوا مال واپس دلایا جائے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر