|
حالیہ چند بارشوں سے پھول نگر عطا آباد جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے |
|
|
|
پیر, 26 جولائی 2010 17:27 |
|
حالیہ چند بارشوں سے پھول نگر عطا آباد جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔میاں برادران اگر جدہ سے واپسی پر پہلا عوامی جلسہ پھول نگر کر سکتے ہیں تو اب یہاں کے لوگوں کے مسائل دیکھنے کے لئے ان کے پاس وقت کیوںنہیں۔77کروڑ روپے کے منصوبے یہاں کے منتخب نمائندوں نے ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دئے ہیں۔ہر طرف گندگی ،تعفن اور بد بو کا راج ہے۔لوگوں کی بے بسی اور کسمپرسی دکھانے کے لئے جلد ٹی وی چینلز کی ٹیموں کو شہر کا دورہ کرواﺅں گا۔مسلم لیگ ?ق? کے رہنما رانا تنویر ریاض نے گزشتہ روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ موجودہ حکمرانوں کے اڑھائی سال گزر چکے ہیں لیکن ہمارے مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور ان میں بہتری کی بھی کوئی امید نظر نہیں آتی۔وزیر اعلیٰ پنجاب آئے روز لاہور کے طوفانی دورے کر تے ہیں کاش وہ کسی وقت یہاں زندگی بسر کرنے والے لاکھوں نفوس کی حالت زار بھی آ کر دیکھیں۔کہ کس طرح لاہور کی ناک کے نیچے لوگ جانوروں کی سی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دل حالات کی ستم ظریفی پر بہت کڑھتا ہے اور ان سے یہ حالات دیکھے نہیں جا رہے۔34کروڑ روپے کی لاگت سے پھول نگر شہر میں بننے والی دو رویہ سڑک غلط پلاننگ اور جان بوجھ کر اونچی کر نے کے سبب لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے جو اپنی تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے شائد ہی کوئی ایسا بد نصیب علاقہ ہو یا بد نصیب لوگ ہوں جہاں اس معیار کی سڑک بنی ہو۔43کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل سیوریج منصوبہ بھی انتہائی ناقص اور مہنگا ہے اور یہ قوم کے خون پسینے کی کمائی ضائع کرنے کے مترادف ہے۔نہایت افسوس کا مقام ہے کہ منتخب نمائندے اپنے ووٹروں کو بری طرح فراموش کر چکے ہیں۔میں انقلاب کی چاپ سن رہا ہوںاور میں میڈیا کی وساطت سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹاﺅں گا۔کیوں کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے اور عوامی مسائل اجاگرکرنے میں میڈیا کا کردار مثالی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اراکین پنجاب اسمبلی سے صحافیوں کے خلاف قرادار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اصل کردار ہی میڈیا کا ہے۔لیکن یہ احسان فراموش لوگ ہیں |