|
پتوکی،ایس ڈی او ملک سلیم الزماں کی سرپرستی میں بجلی چوری،،میرا پتوکی ڈاٹ کام نے جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو آہینہ دیکھایا تو برا مان گئے |
|
|
|
بدھ, 28 جولائی 2010 04:41 |
|
 پتوکی،میرا پتوکی ڈاٹ کام نے جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو آہینہ دیکھایا تو برا مان گئے۔ اور قسم کھائی کے میں بجلی چورں کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لوں گا اور نا ہی کوئی مقدمہ درج کرواوں گا۔ آپ جو کرنا چاہیں کر لیں۔ اس سلسلے میں میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چورں کے خلاف فوٹیج بنائی جو کہ ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کی سرپرستی میں ہو رہی تھی اور ان سے ماہانہ منتھلیاں وصول کر کے اور اضافی یونٹ غریب اعوام کے بلوں میں ڈال دیتا تھا۔ جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو اس سلسلے میں کہا گیا تو یہ بار بار یہ ہی موقف اختیار کرتے کے میں نے ایف۔آئی۔آّر درج کروا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے کنکشن کٹوا دیے ہیں جب کے ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔ جب ایکس۔سی۔این کو کہا گیا تو وہ بھی ٹال مٹول کر گئے۔ اس کے بعد میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چوروں کی ویڈیوز اور نیوز اعلیٰ احکام کو بھیج دی۔ اس کے بعد ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں نے اپنا تبادلہ پتوکی سے پھول نگر کروا لیا۔ اب اس کی جگہ پر نئے ایس۔ڈی۔او تشریف لے آئے ہیں جب ان سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اب چارج سنبھال لیا ہے مجھے دو دن کا ٹائم دیں میں سب کنیکش کاٹ دوں گا۔ |