|
تھانہ الہ آباد ڈی پی او قصور کی پریس کانفرنس ملتوی سینئیر صحافی اور سائل تین گھنٹے رسوائی کے بعد واپس چل دیے |
|
|
|
|
تحریر Administrator
|
|
بدھ, 28 جولائی 2010 05:15 |
 الہ آباد/(مہرابوبکرصدیق سے) تھانہ الہ آباد ڈی پی او قصور کی پریس کانفرنس ملتوی سینئیر صحافی اور سائل تین گھنٹے رسوائی کے بعد واپس چل دیے بائیکاٹ کا اعلان مقتول کے ورثاءکو بھی مایوس لوٹنا
 الہ آباد/(مہرابوبکرصدیق سے) تھانہ الہ آباد ڈی پی او قصور کی پریس کانفرنس ملتوی سینئیر صحافی اور سائل تین گھنٹے رسوائی کے بعد واپس چل دیے بائیکاٹ کا اعلان مقتول کے ورثاءکو بھی مایوس لوٹنا پڑا تفصیلات کے مطابق پولیس الہ آباد نے مقدمہ نمبری 370/10کے تین اہم ملزمان گرفتار کیے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور گوہر نفیس نے تھانہ الہ آباد میں پانچ بجے شام پریس کانفرنس کا ٹائم دیا مقامی پولیس کی اطلاع پر سینئر صحافی اور درجنوں سائل شدید گرمی اور حبس میں تین گھنٹے تھانہ میں موجود رہے اور اس مقدمہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے محمد مصطفی کے ورثاءبھی رسوا ہوتے رہے پھر کہہ دیا گیا کہ پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے مگر اصل وجہ یہ معلوم ہوئی کہ اس مقدمہ میں پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو گرفتار کی اور چھترول کرتی رہی پھر کئی کو فرضی مقدمات میں چالان بھی کیا ایسے متاثرہ درجنوں افراد اور ان کے ورثاءتھانہ کے باہر جمع تھے اور ڈی پی او کے اانے پر پولیس کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے تھے جس وجہ سے پریس کانفرنس ملتوی کی گئی ان میں سے کئی افراد نے پولیس کے ظلم کے خلاف عدالت میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے اور فرضی مقدمات کے مدعیوں نے اشٹام کر دیے ہیں کہ ہمارے یہ ملزم نہ ہیں
|