بینر
بینر

سب ایڈیٹر کے قلم سے

بینر
بینر

آن لائن

ہمارے ہاں 1 مہمان آن لائن ہیں
بینر
ڈرون حملے قبائلی علاقوں پر نہیںبلکہ پارلیمینٹ کی بالا دستی پر کیے جا رہے ہیں امریکہ ہماری خود مختاری اور ملکی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،ڈاکٹر عظیم ا لدین لکھوی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 28 جولائی 2010 05:19
 
الہ آباد /(مہرابوبکرصدیق سے) ڈرون حملے قبائلی علاقوں پر نہیں بلکہ پارلیمینٹ کی بالا دستی پر کیے جا رہے ہیں نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے ہماری معیشت کا بیڑہ بھی غرق کر دیا ہے امریکی دباﺅ میں آ کر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور انڈیا کو تجارتی راہداری دی جا رہی ہے امریکہ ہماری خود مختاری اور ملکی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ہماری قومی اسمبلی اور سینٹ نے متفقہ طور پر ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد منظور کی تھی اور ان حملوں کی مذمت کی تھی لیکن ڈرون حملے جاری ہیں یہ حملے قبائلی علاقوں پر نہیں بلکہ پارلیمینٹ کی بالا دستی پر کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر عظیم ا لدین لکھوی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا اس کے برعکس حکمران ملک و قوم کی فکر کی بجائے اپنی اپنی کرسی پکی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ڈاکٹر لکھوی نے کہا کہ اگر قوم نے امریکہ سے چھتر ہی کھانے تھے تو پھر آرمی چیف کو تین سالہ توسیع دینے کی کیا ضرورت تھی جو بھی نیا چیف آتا یہی کام وہ مزید احسن طریقے سے انجام دے سکتا تھا اور نہ جونئیر کی حق تلفی ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دباﺅ پر اگر انڈیا کو تجارتی راہداری دی گئی تو معیشت کا بھی بیڑہ غرق ہو گا اور دہشت گردی میں بھی اضافہ ہو گا 

 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر